تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے، نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی لیکن چین نے بر وقت اعانت کی جس پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بات سی پیک منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں گوادر کی ترقی سے متعلق توانائی، ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر اور صنعتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی حالت انتہائی مخدوش تھی چین نے بروقت اعانت کی جس کے لیے چین کی حکومت اورعوام کے شکر گزار ہیں۔ چین کی بروقت اعانت پاکستانی حکومت اور پوری قوم پرایک قرض ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان کاایک اسٹریٹجک اقتصادی اقدام ہے جودنیا کے لیے کشش کاباعث ہے۔ سی پیک کے باعث سکیورٹی بیانیہ ، مثبت اقتصادی بیانئے میں تبدیل ہوا اس کے علاوہ سی پیک سے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ بھی بڑھےگا۔

اجلاس کوبتایاگیا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں میں کوئلے، ہائیڈل، ہوا، شمسی، ایل این جی اور ٹریک سے متعلق ٹرانسمیشن لائنزشامل ہیں جس کے ابتدائی منصوبے 2017-2018 تک مکمل کرلیے جائیں گے اس کے علاوہ اجلاس کوسی پیک کے تحت ملک بھر میں بنائے جانے والے راستوں پربھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ہدایات جاری کیں کہ ملک کے ہرحصے کو سی پیک کے ثمرات سے مستفید کر کے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے اور صنعتی ترقی میں مقامی شہریوں کو اولین بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

مزید برآں اس اہم اجلاس میں اعلیٰ حکام کی جانب سے شرکاء کو پاک چین صنعتی ترقی کے شعبے میں اب تک ہونے والے تعاون اور پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والے غیر ملکی افراد کی سکیورٹی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -