ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کی تاجروں سےگفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو مختلف چیلینجز کا سامان تھا جس کا موثر منصوبہ بندی کے ذریعے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پرگامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف گورنر ہاؤس میں تاجروں کے وفد سےگفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں معمول کےمطابق چل رہی ہیں کیوں کہ شہر میں امن و امان بحال ہوچکا ہے جس کے لیے سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان میں بڑھ رہی ہے اور معاشی ترقی کی شرح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے ثمرات پورے ملک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسی سے متعلق : نبی کریم ﷺکی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابلِ معافی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں ہونے والی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں سے روزگار کے نئےمواقع فراہم ہوں گے اور ملک میں بیروزگاری کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سستی اورماحول دوست توانائی کے لیےکوشاں ہیں جس کے لیے کئی منصوبوں پر کام شروع کر رکھا ہے جس سے نہ صرف ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی میئسر ہو سکے گی۔

ممتاز صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی پیکج کے لیے مزید 5 ارب روپے دینےکی یقین دہانی کرائی ہے جس سے پانی، سیوریج اور کچرے کےمسائل حل کیے جائیں گے۔

عقیل کریم نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی پر تاجروں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم سےمطالبہ کیا کہ آپ 1992 کے وزیراعظم بن جائیں جب آپ اپنے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرواتے تھے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ تاجروں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ سندھ کے بڑے منصوبوں کو پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل شامل کیا جائے تاکہ سندھ بھی اس منصوبے سے مستفید ہو اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں