جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مخالفین مجھے جیل میں ڈلوانے کے لیے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑے ہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین میرے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو جیل میں ڈالو، لاڈلے کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں۔

مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے، جس سے عوام محبت کرتی ہے یہ لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ مقصود سے حویلیاں، ایبٹ آباد تک میں نے پرانا پاکستان دیکھا، نیا پاکستان کہیں نظر نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا اور سندھ میں داخلے کے وقت پرانا پاکستان ہی نظر آتا ہے، نیا پاکستان دیکھنا ہے تو پنجاب آکر لاہور کو دیکھیں۔ لاہور سے برہان اور وہاں سے شاہ مقصود تک نیا پاکستان نظر آئے گا۔

کے پی شہباز کے پاس ہوتا تو آج نقشہ بدل چکا ہوتا، اگلے سال شاہ مقصود، ایبٹ آباد، مانسہرہ تک چھ رویہ سڑک بن جائے گی، ہزارہ پاکستان اور عالمی تجارت کا مرکز بننے والا ہے، آپ نے مجھے موقع دیا تو پرانے اور بوسیدہ کے پی کو تعمیر کریں گے۔ 2014 میں دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہ آسکے، چینی صدر پہلے آجاتے تو مانسہرہ سے خنجراب تک سڑک بن جاتی۔ آپ سے محبت ہے اسی لیے ہزارہ موٹر وے بنائی۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور رہنما پی پی میں شامل

مجھے معلوم ہے میرے خلاف فیصلے کوعوام نے تسلیم نہیں کیا، میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں میرے خلاف فیصلہ قبول ہے، نواز شریف کوعوام کی محبت پرمان ہے، زرداری صاحب آپ کے ساتھ نوازشریف کا مقابلہ نہیں، 2018 میں زرداری اور عمران دونوں کو شکست فاش ہوگی۔

نواز شریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے حاجیوں کو خوش کیا، میں انھیں مبارک باد دیتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر نے حاجیوں کو لوٹا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظام بنائیں گے کہ عوام کو ہفتوں میں عدل ملےگا، ایسا وقت لائیں گے کہ روزگار عوام کے پیچھے پیچھے ہوگا۔

مجھے نااہل قرار دینے والے فیصلے کو بدلنا چاہتے ہو تو ایک راستہ ہے جس سے دوبارہ اہل قرار دیا جاسکتا ہوں، اس کے لیے آپ کا ووٹ چاہیے ہوگا۔ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، امید ہے کہ عوام میرے ساتھ اپنا سراٹھا کر چلیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں