جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

احتساب عدالت کی سماعت کا پوری قوم کوپتہ چلناچاہیے‘ نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نےایک بار پھرعدالتی کارروائی کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کولائیوٹی وی پر دکھانا چاہیے تاکہ پوری قوم کو سماعت کا پتہ چلے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جولوگ پارٹی چھوڑ کرگئے وہ ہمارے نہیں تھے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ جولوگ ڈکٹیٹرکےساتھ رہے، انہیں کہیں کھڑے ہونےکی جگہ نہیں ملے گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کا تیارکردہ کیس بہت جلد اپنےاختتام پرپہنچ جائے گا، انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ احتساب عدالت کی سماعت کولائیوٹی وی پردکھانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ اخبارات میں توبڑے بڑے کالم چھپتے ہیں لیکن لائیو نہیں دکھایا جاتا، احساب عدالت کی سماعت کا پوری قوم کوپتہ چلنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے وکلاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کیس لڑرہے ہیں، جوں جوں مقدمہ آگے بڑھ رہا ہے چیزیں کھل رہی ہیں۔

عمران خان کا سیاست میں آنا نیک شگون نہیں‘ نوازشریف

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی وہ چھوڑکرگئے جنہوں نےمیری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا، ایسے لوگ سیاست کوبدنام کرتے ہیں، ان کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں