ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں شریف برادران کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگو کی گئی۔

عدالتی فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اختیار کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل نوازشریف آج گیٹ نمبر پانچ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور راہداری میں بھی وہ شہبازشریف سے سرگوشیوں میں بات کرتے رہے،اس دوران زیادہ تر بات نوازشریف نے کی، شہبازشریف سنتے رہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا


یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

نوازشریف کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست کی گئی تھی جسے نیب کے اعتراض کے بعد عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں