تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو‘ نوازشریف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سےکچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے 10 دن میں ہو جاتا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکہا جا رہاہے نواز شریف کونوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو کوئی نہیں جانتا، جو شامل ہوئے وہ تحریک انصاف کے ساتھ اورعوام ہمارے ساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے 10 دن میں ہو جاتا۔

گوجرانوالہ سے رانا نذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رانا نذیر تحریک انصاف میں جا رہے ہیں، رانا نذیرکے بیٹے نے پارٹی صدارت پرمجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کی بریت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ آج پنجاب ہاؤس میں نیب کے الزامات پر پریس کانفرنس کروں گا، عدالتی کارروائی کے بعد پریس کانفرنس کا وقت طے کیا جائے گا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جہاں کوئی چیزراس آتی ہے وہاں ایک معیار ہوتا ہے جہاں عمران خان کوکچھ راس نہ آئے وہاں معیاردوسرا ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، وہ سیاست دان ہی کیا جس کی بات پر اعتبار نہ کیا جا سکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -