جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حقیقت جانے بغیربھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا درست مان لیا گیا، ترجمان ن لیگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) کے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، انٹرویو کی حقیقت جانے بغیر بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا  درست مان لیا گیا۔

اپنے جاری بیان میں ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے انگریزی روزنامے کو انٹرویو دیا تھا، بھارتی میڈیا میں انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کیے گئے اور تفصیلات جانے بغیر اپنی مرضی کے حصےکو پیش کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نے1998میں مشکلات کے باوجود ملکی سلامتی کیلئے مشکل فیصلہ کیا، نوازشریف نے اس وقت عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہمیں قومی سلامتی سے متعلق کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

شہباز شریف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف کے آئندہ الیکشن میں کردار سے متعلق بیان کو بھی میڈیا میں مسخ کر کے پیش کیا گیا، شہباز شریف اب پارٹی کے صدر ہیں، ان کی کارکردگی کے سب معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، شہباز شریف ابھی سے پارٹی منشور ملک کے کونے کونے تک پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں