اشتہار

سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اہم اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کی تجویز دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نواز شریف نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے احتجاج کی صورت میں تصادم کے خدشے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کے تمام رہنما کچھ دیر بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلیے جائیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے اسے تحفظ دیا جا رہا ہے، عمران خان کو 60 ارب کے غبن کے کیس میں گرفتار کیا گیا، اس کو سہولتیں فراہم کی گئیں اور غبن کو تحفظ دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں