پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نواز شریف عوام کے حقِ حکمرانی کی علامت ہیں‘ احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 20 کروڑعوام کو اس ملک کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹراسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے چاہے کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈو مور کہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ بس بہت ہو چکا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے حقِ حکمرانی کی علامت ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کوسیاسی جماعت بنانے کی کوشش کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے۔


الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ ن کا انتخابی نشان بحال کردیا


انہوں نے کہا کہ ایوب خان نے سیاسی جماعتوں کا گلا گھوٹنے کے لیے آئین میں ترمیم کی جسے ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت نے ختم کیا جبکہ پرویزمشرف نے پھروہی کالا قانون متعارف کروایا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جوبہ مشرف ہوتےتھے انہیں صادق اورامین کاسرٹیفیکٹ دے دیا جاتا جبکہ مخالفت کرنے والوں پرنیب کی تلوارچلائی جاتی تھی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہرانتقامی ہتھکنڈےکا سامنا کیا،ہمیں نوازشریف کی شخصیت سے ایک انس ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف ملک کی ترقی اورخوشحالی کی علامت ہیں، 30 سال میں کسی نے ترقی کے منصوبےشروع کیے وہ نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرترقی کے منصوبے پرنوازشریف اور ن لیگ کی مہرلگی ہوگی۔


نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں