بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مری : صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کومذاکرات میں بڑی رکاوٹ قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے اراکین سینیٹ کی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر سے لیگی ارکان سینیٹ کی ملاقات میں مذاکرات کا معاملہ زیربحث آیا ،جس پر نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کومذاکرات میں بڑی رکاوٹ قراردے دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی سینیٹرز نے پارٹی صدر سے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر پارٹی پالیسی کاسوال کیا تو انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود بات چیت کیلئے سنجیدہ نہیں، جب وہ سنجیدہ نہیں تو کوئی کیسے مذاکرات کرے؟

ملاقات میں ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوستی کی پیشکش ٹھکرانے کا ذکر بھی ہوا۔

مزید پڑھیں : تم ایک نہیں جیل میں 2 اے سی لگوالو، مجھے کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف

اس سے قبل صدر ن لیگ نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی ارکان سے گفتگو ہوئے کہا تھا کہ جنگلا بس کہنے والے جنگلا بس بنا کر اربوں روپے کھاگئے، قوم کوموازنہ کرناچاہیےکس نےملک کی خدمت کی اورکس نے اجاڑا۔

انھوں نے کہا تھا کہ ایٹمی بٹن دبایا6دھماکے کئےیہ صلہ دیا کہ جیل میں ڈال دیا، ہم تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکے تھے یہ دوبارہ لےآئے، آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں تو غریب کیلئے کیسے مشکل پیدا نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں جمہوریت کوآپ نے خودتباہ کیا، ہم تو آپ کے گھر چل کر آئے تھے کہ آؤ ساتھ کام کریں، ہم جمہوریت کی خاطر ایک دوسرے سے ملتے ہیں یہ جمہوریت کاحسن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں