مانسہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرمانسہرہ میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں جلسہ کرے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکمراں جماعت کی جانب سے مانسہرہ میں یہ دوسرا جلسہ ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم سمجھیں، میرے خلاف فیصلہ بدلنا چاہتے ہو تو ن لیگ کے شیروں کو کامیاب کراؤ، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کےلیے ن لیگ کو ووٹ دو۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔