بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نواز شریف کو وکلا کنونشن سے خطاب کی دعوت، ہائیکورٹ بار کا اعلان لاتعلقی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دی گئی خطاب کی دعوت سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خطاب کی دعوت سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ایڈووکیٹ عامر سعید نے کہا کہ نا اہل قرار دیے گئے وزیر اعظم کو ن لیگی وکلا نے خطاب کے لیے بلایا ہے۔

ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ ملتان بار کے معاملے پر 26 اگست کو وکلا کا کنونشن بلایا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ ملتان بار کے مسئلہ پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے، مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں