سانگلہ ہل: صوبہ پنجاب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 120 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے اور 20 ہزار کے قریب کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سانگلہ ہل پہنچے گے جہاں وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیش طاہر سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی کی جانب سے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سونے کا تاج بھی پہنایا جائے گا۔ اس موقع پر جلسے کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کامقصد صرف عوام کودھوکہ دینا ہے‘ نواز شریف
خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشورکا حصہ ہوں گی، اصلاحات وقت اورقوم کی ضرورت ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، یہ ہروقت امپائرکی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمیشہ سے چوردروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔