منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نوازشریف آج گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسہ فٹبال اسٹیڈیم کوٹلہ عرب علی خان میں منعقد کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں دس فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جلسہ گاہ میں نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر کے بینرز لگا دیے گئے ہیں، جلسے سے نوازشریف، مریم نواز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اورآصف کرمانی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں