ہری پور: مسلم لیگ ن آج ہری پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز، پرویزرشید، کیپٹن صفدر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں 32 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مرکزی قائدین کے لیے اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے پرچموں سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سجھایا گیا ہے۔
نااہل وزیراعظم نوازشریف بینظیرایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف
یاد رہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری کو نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔