ساہیوال : صوبہ پنجاب کے شہرساہیوال میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج ساہیوال کے ظفرعلی اسٹیڈیم میں جلسہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لیے 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے‘ نوازشریف
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں عوامی نمائندوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف میرا ہی احتساب ہورہا ہے، پاناما میں شامل 400 لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی؟۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات حکومت کی5 سالہ کارکردگی پرلڑیں گے، عوامی نمائندے انتخابی مہم کوتیزکردیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔