پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

‘نوازشریف واپس آئے گا اور ملک کو مشکلات سے نکال کر دکھائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بغیر ہمارا ملک اور عوام رل گئے ہیں، نوازشریف واپس آئےگااور ملک کو مشکلات سے نکال کر دکھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹھوکرنیازبیگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ آج 8اکتوبرہے یا 21اکتوبرہے، اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، مجھے معلوم نہیں یہ جلسہ شروع کہاں سے اور ختم کہاں ہو رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7سال سے پاکستان میں اداسی چھائی ہوئی تھی جو امید میں بدل رہی ہے، نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، 76 سالہ تاریخ میں نوازشریف کےعلاوہ کوئی ایسا وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہو؟

سلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی، نوازشریف کے4سالہ دورمیں چینی 50روپے کلوتھی، آٹا 35روپے،روٹی 5روپے ،ڈالر105روپے کا تھا۔

نواز شریف کے دور کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے4سالہ دور میں دھرنوں ،گالم گلوچ کےباوجودمہنگائی کم کی ، 14ہزارمیگاواٹ بجلی آئی،دہشت گردی بھی نوازشریف کےدورمیں ختم ہوئی، نوازشریف نےملک بھرمیں سڑکوں کا جال بچھایا،میٹروبنائی، اپنےدورمیں کراچی کو گرین لائن سروس دی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب ملک میں بجلی کےبل دیکھ کر لوگ پریشان ہوجاتےہیں، نوازشریف کےدورمیں ایساوقت بھی آیابجلی بلوں پرلکھاتھابل ادانہ کریں، نوازشریف کےدورمیں ایساوقت کہ بل پچھلے ماہ میں ایڈجسٹ کردیے جاتے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سازش نہ ہوتی توکیا آج اتنی مہنگائی ہوتی، ان کو اقامہ پرنہ نکالا جاتا تو کیا آج ملک میں بیروزگاری ہوتی.

معاشی حالات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کسی گھر میں بیماری آتی ہےتو وہ سوچتاہےبجلی بل دوں یا دوائی خریدوں؟، لوگ سوچتے ہیں بجلی کےبل دیں یا اسکول کی فیس ادا کریں، کیا نوازشریف کے دور میں لوگوں کو اس طرح کی پریشانیاں تھیں؟ مسلم لیگ ن کےدور میں لوگوں کو گھروں تک دوائی پہنچائی جاتی تھی۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جو ہمارا مذاق اڑاتے تھے آج ان پر برا وقت ہے لیکن ہم مذاق نہیں اڑاتے، ملک میں اس وقت مشکل وقت ہے،ہم دلوں کو جوڑنا چاہتےہیں،نوازشریف کےبغیر ہمارا ملک اور عوام رل گئےہیں، آج عوام پریشانی کی حالت میں نوازشریف کو یادکررہےہیں، قوم نوازشریف کاراستہ اس لیے دیکھ رہی ہے وہ ہمیشہ ملک ٹھیک کرکے دکھاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف واپس آئے گا اور ملک کو مشکلات سے نکال کر دکھائے گا، نواز شریف نے کسی سے میڈل نہیں لینا وہ عوام کےلیے خدمت کرتے ہیں، نوازشریف پاکستان کا بیٹا ہے،خاندان کی قبریں اسی ملک میں ہیں، نوازشریف اور میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، نوازشریف نہیں بلکہ اس ملک کے اچھے دن واپس آرہےہیں، شیر کو مٹانے کیلئےآنےوالے کئی آئے کئی گئے شیر وہیں کھڑا ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ جب پاکستان بھکاری بن گیاتونوازشریف کیوں یادآتاہے، آج جب بجلی،گیس اورپیٹرول مہنگاہوگیا تو نواز شریف کیوں یاد آتا ہے،قوم کیوں نوازشریف کاراستہ دیکھ رہی ہے؟ قوم اس لیےانتظارکررہی ہے کیونکہ نواز شریف ہمیشہ ملک ٹھیک کردیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں