ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نواز شریف کی سینئر کیمرا مین پر تشدد کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے سینئر کیمرا مین سید واجد علی پر اپنے سیکورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لے لیا، کہا میں واجد علی پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے کیمرا مین واجد علی پر سیکورٹی گارڈ کے تشدد کی مذمت کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ واقعے کا سن کر دکھ اور افسوس ہوا۔

[bs-quote quote=”گارڈ منصب علی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جس میں اسلحہ سمیت حملہ آور ہونے، زخمی کرنے کی دفعہ شامل ہو گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا ’واقعے کا علم ہوتے ہی مریم اورنگ زیب اور دیگر ارکان کو اسپتال بھیجا، پارٹی رہنماؤں کو زخمی کیمرا مین کےعلاج معالجے کی بھی ہدایت کی۔‘

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر صحافیوں اور کیمرا مین برادری کا بے حد احترام کرتے ہیں، یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی افسوس ناک واقعہ مستقبل میں نہ ہو۔

خیال رہے کہ کیمرا مین پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس نے گارڈ منصب علی کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا۔

نواز شریف کے گارڈ منصب علی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے، جس میں اسلحہ سمیت حملہ آور ہونے، اور زخمی کرنے کی دفعات شامل ہوں گی۔


یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے گارڈ کے تشدد سے کیمرا مین بے ہوش، سیکورٹی گارڈ پولیس کے حوالے


یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہو گیا۔ دونوں کیمرا مینوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعے کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے احاطے میں سیاست دانوں کے نجی سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں