منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاناما کیس میں نوازشریف پھنس چکے ہیں، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم پاناما کیس میں پھنس چکے ہیں عدالت کم از کم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات ہی طلب کرتی تو کیس کا فیصلہ ایک ہی روز میں ہوجاتا۔

پی پی کے مقتول رہنما بابر بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاسی جماعت کے کارکنان کو ہراساں کرنا اور انہیں قتل کرنا لیگیوں کا پرانا طریقہ واردات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جنگ لڑی مگر کچھ لوگوں کو ملک میں جمہوریت پھلتی پھولتی اچھی نہیں لگتی، حکومت کا کام ہے کہ وہ بابر بٹ کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف پاناما کیس میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں، عدالت نے اگر شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں تو کیس کا ایک ہی روز میں ہوجائے گا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادے کا خط صرف مفروضہ تھا، جب تک شہزادے کو عدالت پیش کرنے کا حکم نہیں دے گی اُس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنماء بابر بٹ کو گزشتہ ہفتے لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کیا تو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

پڑھیں: ’’ پاناما پیپرز سے متعلق بل سینیٹ میں پیش، حکومت کی مخالفت ‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں