بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی گئی، آج بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تعداد40 ہزار کے لگ بھگ ہے، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی، آج بلڈ ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال لاہور میں نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، سابق وزیراعظم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، نوازشریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد40 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرنے تک کلو پیڈوگرل استعمال نہیں کراسکتے، نواز شریف کا آج سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہیں کای جائے گا۔

کل دوبارہ طبی معائنے کے بعد سی بی سی اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے، نوازشریف کا بلڈ پریشر قابو میں میں ہے، اسٹرائیڈ انجکشن کی وجہ سے شوگر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

میڈیکل بورڈ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نہار منہ شوگر پہلے بڑھی ہوئی تھی جو اب کم ہوئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے تاحال ہسپتال سے جانے کی کوئی بات نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں