ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرشاہانہ پروٹوکول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پروی وی آئی پی پروٹوکول میں چھپن گاڑیاں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا جہازاسلام آباد ائیرپورٹ اُترا تو لیگی رہنماوں کی فوج ان کےاستقبال کےلئے”الرٹ” کھڑی تھی، جن میں راجہ ظفرالحق، پرویزرشید، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، سمیت دیگر رہنماؤں شامل تھے۔

رہنماؤں کے جھرمٹ میں نوازشریف روال لاونج تک آئے، :نوازشریف نے راول لاؤنج میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت ناسا ز ہے ،کیموتھراپی ہونےوالی ہے، ایسی حالت میں چھوڑ کر عدالت میں پیشی کیلئے آیا ہوں، ایئرپورٹ آنے پرآپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

راول لاؤنج میں مختصر قیام کے بعد نااہل نوازشریف کا قافلہ ائیرپورٹ سے نکلا تو شاہانہ انداز میں ایک یا دو نہیں پوری چھپن گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔

https://youtu.be/NQnxtBQd7es

پنجاب ہاوس پہنچنے پران کا پھولوں کی پتیوں اورنعروں سے استقبال کیا۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر بینظیرایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے، مسافروں کوایئر پورٹ کےراول لاونچ تک جانےسےروک دیا
تھا جبکہ ایئر پورٹ کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔


مزید پڑھیں :  کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، کس قانون کے تحت سزا دی جارہی ہے، نواز شریف


ذرائع کے مطابق نیب کی دس رکنی ٹیم کواسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا اورنیب اہلکاروں کو پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی ہے، نیب ٹیم عدالتی سمن کی تعمیل کیلئےدوپہر12بجےپنجاب ہاؤس پہنچےگی۔

دوسری جانب نواز شریف وکلاکی ٹیم سے بھی آج سہ پہر ملاقات کریں گے ، نوازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیشی سےمتعلق بریفنگ دی جائیگی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں