ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تصفیہ فلسطین کے بغیر مشرق وسطی میں امن ناممکن ہے، وزیراعظم پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل تنازعہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ناممکن ہے اس لیے عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

یہ بات انہوں نےاسلام آباد میں صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پائیدار ، خودمختار اور فعال فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی طرح فلسطین بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں ایک تصفیہ طلب مسئلے کے طور پر موجود ہے اس لیے مسئلہ کشمیر کی طرح فلسطین کے تصفیے کو فی الفور حل کیا جائے جس کی سرحدی 1969 سے پہلے والی اور دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔

palestine1

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے خصوصی لگاؤ رکھتا ہے یہی وجہ کہ محمود عباس آج پاکستان کے چوتھے دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان بردرانہ تعلقات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں نئی تعمیر کی گئی فلسطینی سفارتخانے کی عمارت کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے بردرانہ تعلقات کی ایک زندہ مثال ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان تمام فورموں پر فلسطین کے نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی مدد سمیت فلسطینی عوام کے نصب العین کی مسلسل حمایت اور پاکستانی جامعات میں فلسطینی طلباء کے وظائف فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہوں۔

palestine3

محمود عباس نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو یہودی بستیوں کی تعمیر اور امریکن سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کرنے کے امریکی فیصلے سمیت مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے ۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ دوطرفہ گفتگو میں علاقائی مسائل اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر ذور دیا گیا اور اس سے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور خدمات کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

palestine2

قبل ازیں فلسطینی صدر نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں اپنے اعزاز میں رکھے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی جہاں وزیراعظم نوازشریف نےفلسطینی صدر کا کاپرتباک استقبال کیا اور فوج کےچاک وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں