ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس : نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، نوازشریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ سینیئرلیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

نواز شریف کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

سرکلر میں کہا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلااور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین، عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نواز شریف کے ساتھ 15 وکلاکو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اٹارنی جنرل ،ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاکمرہ عدالت جاسکیں گے۔

گذشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپنے دفاع میں جواب داخل کروانےکی درخواست منظور کرلی تھی اور بیان قلمبند کرانےکی اجازت دے دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں