جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نواز شریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کےامیدوارہوں گے، ان کی مشکلات بھی آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بلاشبہ ہمارےوزیراعظم کےامیدوار ہوں گے، میاں نواز شریف کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے، دیگرمشکلات بھی آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تجربات کرنےوالےاب تاریخ کاحصہ بن گئےہیں، اب نوازشریف کیساتھ جوکچھ ہوااب اس کاازالہ ہورہا ہے۔

انتخابات کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن حل ہےگومگوکی کیفیت ختم ہوجائےگی، کسی کےپاس اقتدارآجاتاہےکسی سےچھن جاتاہےسیاسی عمل کاحصہ ہے، الیکشن کےقریب سیاسی جماعتیں ایک دوسرےکیخلاف بیانات دیتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کوموقع دیاگیاوہ فیل ہوگیاتوذمہ داری بھی اس کی بنتی ہے، مطلب جوچیئرمین پی ٹی آئی کولےکرآئےان کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نےسیاسی جماعتوں کوبھی بات کرنےکی دعوت دی ہے، نوازشریف کےتقریرکےتناظرمیں سب کورائٹ سائیڈپرہوناچاہیے، سب رائٹ سائیڈپرہوں توتمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 2 نومبرکو الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے سکتا ہے، الیکشن کے فوری بعدایک گرینڈڈائیلاگ ضرورہوناچاہیے۔

نیب سے متعلق سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نیب نےکوئی نتائج نہیں دیئے،نیب سےمتعلق اتفاق رائےضروری ہے، نیب احتساب کاادارہ نہیں سیاسی انجینئرنگ کاادارہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں