لاہور : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 2 اکتوبرکو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے تاہم وہاں سے انصاف کی توقع نہیں ہے.
رانا ثناء اللہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نوازشریف انصاف نہ ملنے کی توقع کے باوجود احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جس کے بعد 5 یا 7 اکتوبر تک لندن جا سکتے ہیں.
صوبائی وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو یہ فراڈ ہوگا جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے کیوں کہ نیب اس وقت یرغمال ہے اور کسی کے زیر اثر کام کر رہا ہے لیکن وہ غیر جانبدار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا ہے.
وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے اور عدالتوں کا سامنا بھی کیا اور نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کو بھی تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کیسر کی عارضہ میں مبتلا ہیں اور لندن میں ان کے تین آپریشن ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود قانون کی پاسداری کے لیے نواز شریف پاکستان آئے اور نیب ریفرنس کا سامنا کیا.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔