ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

‘عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نوازشریف واپس آئیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ملک واپس آجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق علاج کے لیے لندن جانے والے نوازشریف نے عدم اعتماد کامیاب ہونے پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے نوازشریف نے تیاری شروع کر دی ہے عدم اعتماد کامیاب ہونے پر نوازشریف اپریل کےآخر میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے نوازشریف سعودی عرب سے براہ راست پاکستان آسکتے ہیں یا پھر دوبارہ کچھ روز کے لیے لندن قیام کر کے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ دیگر معالجین سے مشاورت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے اپنے فیصلے سے اہلِ خانہ کے قریبی افراد اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

نوازشریف کے ترجمان و سابق گورونر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونےکے بعد نوازشریف وطن آئیں گے اور اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے جارہے ہیں عمران خان اقلیتی حکومت چلارہے ہیں ان کے پاس اکثریت نہیں اخلاقی طورپرعمران خان چلے جائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں