منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے ، نوازشریف ایمیگریشن اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد واپس طیارے میں سوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 4سال بعد پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد نوازشریف ایمیگریشن ، قانونی ٹیم سے مشاورت کیلئے طیارے سے باہر گئے۔

نوازشریف ایئرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں پہنچے تو کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا ، نواز شریف کی ایئرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے، ن لیگ کی وکلا ٹیم کی ساتھ اسحاق ڈار بھی ایئرپورٹ لاؤنج میں موجود ہے۔

وکلا العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی درخواستوں پردستخط کرائیں گے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سےنواز شریف کی بائیومیٹرک بھی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے بائیو میٹرک کے لئے نادرا کی ٹیم ایئرپورٹ پر موجود ہے ، نادرا ٹیم بائیو میٹرک کرکے تصدیقی رسیدنواز شریف کی لیگل ٹیم کو دے گی اور نوازشریف کی لیگل ٹیم نادرا کی تصدیقی رسید اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔

نوازشریف ایمیگریشن اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد واپس طیارے میں سوار ہوکر لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور مینار پاکستان جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں آج یا پیر کو ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی۔

اہم ترین

مزید خبریں