جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نواز شریف کا موٹروے سے جانے کا فیصلہ ن لیگ اجلاس میں ہوا، ترجمان چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا موٹروے جانے کا فیصلہ ن لیگ اجلاس میں ہوا، فیصلہ یہ ہوا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات پر نواز شریف موٹروے سے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں کہا تھا کہ موٹروے سے جانے کا مشورہ دینے والے کہاں ہے؟ جس کے جواب میں ترجمان چوہدری نثار نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ نواز شریف کا موٹروے سے جانے کا فیصلہ ن لیگ اجلاس میں ہوا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں نواز شریف، شاہد خاقان سمیت 10 سے 11 رہنما موجود تھے، نواز شریف کا ہر انٹرچینج پر استقبال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلہ مری کی میٹنگ کے بعد اخبارات میں شائع بھی ہوا۔

نواز شریف نے چوہدری نثار کو شہباز شریف کو فیصلے پر قائل کرنے کو کہا، چوہدری نثار نے نواز شریف کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف متفق ہیں۔

ترجمان چوہدری نثار کے مطابق فیصلے میں تبدیلی کسی سیاست دان کے مشورے سے نہیں ہوئی، میڈیا کے ایک وفد نے نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات بھی کی، وفد نے نواز شریف کو موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا۔

یہ پڑھیں: مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کرسکتا: چوہدری نثار

ترجمان کے مطابق جہاز پر جانے کا مشورہ دینے والے سے متعلق نواز شریف ہی بتاسکتے ہیں، سیدھے سادھے فیصلے کو میڈیا کلپ سے غلط رنگ دینا بدقسمتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کی پارٹی میٹنگ میں طلال چوہدری نے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ مثبت ثابت ہوا ہے، جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو موٹروے سے جانے کا مشورہ دے رہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں