پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف کی غیر ملکی ایئر لائن کی ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک روانگی کا معاملہ مزید الجھ گیا، نام ای سی ایل میں ہونے پر غیر ملکی ائیرلائن کی ٹکٹیں منسوخ ہو گئیں۔

ذرایع کے مطابق نواز شریف کی قطر ائیر لائن کی پرواز کیو آر 629 میں سیٹیں بک تھیں، تاہم ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے سبب روانگی ممکن نہیں تھی جس کے باعث ان کی ٹکٹیں منسوخ کر دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نواز شریف کی ٹکٹیں پہلے ہی کنفرم نہ تھیں، بورڈنگ مکمل ہونے کے بعد ان کی ٹکٹیں منسوخ کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یہ خدشہ سامنے آ گیا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے نواز شریف کی پیر کی صبح بیرون ملک روانگی ممکن نہیں ہو سکے گی، شریف خاندان نے آج صبح 9 بج کر 5 منٹ پر لندن کی ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ شریف خاندان تاحال حکومتی فیصلے کے منتظر ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کہتے ہیں میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سمری آ چکی ہے، وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی تھی، منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمری پر فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے، جینیٹک ٹیسٹ، بون میرو، پیٹ اسکین اور دیگر ٹیسٹس کی فوری ضرورت ہے، پلیٹ لیٹس میں بدستور کمی ہو رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں