اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قانونی ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر نہ کی، وہ اس کیس میں بھی اشتہاری قرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قانونی ٹیم توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کرنا بھول گئی ، نواز شریف توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار ہیں۔
احتساب عدالت نے عدم پیشی پرنوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قراردے رکھا ہے جبکہ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے صرف العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت دائر کی، توشہ خانہ کیس میں تاحال حفاظتی ضمانت دائرنہیں کی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نواز شریف اکیس اکتوبرکواسلام آباد میں لینڈکریں گےوہ کیسزکا سامناکرنا چاہتے ہیں،سرنڈرکیلئےحفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔
وکلا نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پرآج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی ، جس کے بعد درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیئے گئے۔