جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نامکمل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نامکمل قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رپورٹس سرکاری میڈیکل بورڈ کو بھجوائیں، سرکاری میڈیکل بورڈ نے رپورٹس نامکمل قرار دیں، نوازشریف کی بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کتنے ہیں رپورٹ میں نہیں بتایا گیا، ان کے جینیٹک ٹیسٹ بھی اپ ڈیٹ نہیں ہے، نامکمل رپورٹس پر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نے حکومت کو رائے سے آگاہ کردیا، مکمل رپورٹس پر ہی میڈیکل تجویز دی جائے گی۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں، ڈاکٹر عدنان

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا، جس میں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کیہ میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس حکومت کو بھیجیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں