جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں، ڈاکٹر عدنان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کل مجھے فون کر کے میڈیکل رپورٹس مانگیں، تمام تازہ ترین رپورٹس آج صبح متعلقہ حکام کو بھیج دیں۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ رپورٹس میں ڈاکٹرز نے مشورہ دیا نوازشریف روزانہ دو بار مختصر واک کریں، نفسیاتی سکون کے لیے بھی ضروری تھا نوازشریف واک کریں، خاندان کے اصرار پر نوازشریف باہر نکلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روبیڈئم پی ای ٹی اسکین جدید طریقہ ہے، برطانیہ میں 2 مشینیں ہیں، نوازشریف کے دماغ کی دائیں آرٹری میں بلاکیج ہے، دماغ کی شریان کے علاج سے قبل دل کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، علاج مسلسل جاری ہے اور رپورٹس اس کی واضح تصویر کشی کر رہی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو خط، تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا، جس مین نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لینے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں