بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لاہور : بیگم شمیم اختر کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حمزہ شہباز،مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اوردیگر ن لیگی رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی میت آج صبح برطانیہ سے پاکستان پہنچادی گئی، بیگم شمیم اختر کی میت لاہور ایئرپورٹ سے جاتی امرا روانہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی دادی کی میت کو گزشتہ شام پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا تھا، میت کو نجی ایئرلائن کی پرواز سے ہفتے کی صبح لاہور پہنچایا گیا۔ حمزہ شہباز،مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اوردیگر ن لیگی رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

لاہورایئرپورٹ پر میاں شہباز شریف نے اپنی والدہ کی میت وصول کی، نوازشریف، شہباز شریف کی بہن اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئے ہیں، کاغذی کارروائی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا روانہ کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی، اور مرحومہ کو جاتی امرا کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر22 نومبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں، میت کو صبح لندن سے غیرملکی ایئرلائن کی پروازمیں لاہور لایا گیا، نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بھی میت کے ساتھ لندن سے لاہور پہنچیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں