لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی یوم آزادی پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف نے ملک اپنی ذاتی سلطنت بنالیا تھا اب ملک کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نااہل شخص نے اداروں کو تباہ کیا، نواز شریف کا نظریہ اداروں کو گالی دینا ہے۔
نواز شریف کی ریلی پر تنقید کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر جھوٹ کے ریکارڈ قائم کئے گئے، کرپٹ اور قاتل انقلاب کا لفظ نکالتے ہوئے اچھے نہیں لگتے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سلطنت شریفیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں اور ابھی اس کا سلسلہ جاری ہے، نواز شریف نے ملک میں اپنی ذاتی سلطنت بنالی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئین بدلنے والے 35 سال آئین کی ہر شق اپنے مفاد کے لیے بلڈوز کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن: 16 اگست کوخواتین کا دھرنا ہوگا: ڈاکٹرطاہرالقادری
واضح رہے کہ ڈاٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر خواتین کے دھرنے کا اعلان کررکھا ہے، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔