ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

’نوازشریف بات چیت کیلئے تیار ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف بات کرنے کیلئے تیار ہوں گے، تاہم بانی پی ٹی آئی بات کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کو جانتا ہوں وہ بات کرنے کیلئے تیار ہوں گے، مسئلہ ایک ہے بانی پی ٹی آئی بیٹھنے اور بات کرنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز، زرداری، بانی پی ٹی آئی، بلوچ لیڈرشپ، فضل الرحمان اور ایم کیو ایم ساتھ بیٹھیں، یہ سب ساتھ بیٹھ گئے تو باقی سب مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

رانا ثنااللہ نے اپنی پارٹی کو مشورہ دیا کہ مسلم لیگ ن کو اپنا جائزہ لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہی بات کرتے ہیں، پارٹی کے ساتھ ہیں، اب رہائی ملے گی تو مرجائیں گے، سن 77 سے جو قضیہ چل رہا ہے حل ہونا چاہیے، حکومت کو چاہیے اپوزیشن کےساتھ بیٹھے۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ بہتربات یہ ہوگی کہ پہلےآگے چلیں پھر ماضی کا حساب کریں، سب سے پہلے 24، 25 کروڑعوام کا مستقبل محفوظ کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنے پر ٹروتھ کمیشن بنالیں حقیقت سامنے آجائے گی، مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی قیادت کو بیٹھ کربات کرنا ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک میں دم خم ہے، ایسا نہیں لگتا کہ یہ حکومت کے لیے مسئلہ کھڑا کرسکیں گی، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بات کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں