جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شہباز شریف کے بھتیجوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بھتیجوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا جن کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایل ن کے صدر شہباز شریف کے بھتیجوں کو گزشتہ روز بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یوسف عباس شریف اور عبد العزیز شریف کو واچ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے روکا گیا تھا۔

نیب یوسف عباس اور عبد العزیز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کر رہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کے بھتیجے حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ جا رہے تھے، انھیں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا۔

شہباز شریف کے بھتیجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 سے سعودی عرب جا رہے تھے، امیگریشن کے لیے ایف آئی اے کاؤنٹر پر پہنچنے تو اہل کاروں نے امیگریشن سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  رمضان شوگرملز کیس: حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

نیب انویسٹی گیشن سیل کو یوسف عباس شریف مطلوب تھے، ذرایع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے یوسف عباس سے متعلق نیب حکام کو بھی آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت میں سینیٹ انتخابات کی وجہ سے شہباز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، تاہم عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں