ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے فلم ’ہڈی‘ میں کام کرنے کا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
نوازالدین صدیقی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام ہینڈل سے فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئیں تصاویر شیئر کر دیں جن میں وہ ایک ٹرانسجینڈر کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔
اداکار نے کیپشن میں لکھا: ’فلم ’ہڈی‘ میں اصل ٹرانسجینڈر کے ساتھ کام کرنا ایک لاجواب تجربہ ثابت ہوا۔ مجھے اس کمیونٹی کو سمجھنے اور قریب سے جاننے کا موقع ملا۔‘
Working with real-life trans women has been an incredible experience in Haddi. Their presence was empowering. ❤️#FromTheSetsOfHaddi#Haddi releasing in 2023.@ZeeStudios_ @AkshatAjay @piyushputy @ZEE5India @ZeeMusicCompany @zeecinema pic.twitter.com/pvWvLbmZWY
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) November 17, 2022
’زی اسٹوڈیوز‘ کی فلم ’ہڈی‘ کا پوسٹر 23 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں مداح نوازالدین صدیقی کو خاتون کے روپ میں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔
نوازالدین صدیقی نے فلم ’ہیروپنتی 2‘ میں ’لیلیٰ‘ کا کردار نبھا کر مداحوں کی تعریفیں سمیٹی تھیں اور ’ہڈی‘ کے پوسٹر میں خاتون کا روپ دھارے دیکھ کر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔