تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوازالدین صدیقی کو ان کے مداحوں نے سڑک پر ہی گھیر لیا، ویڈیو وائرل

اندور : بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار نوازالدین صدیقی کو ان کے مداحوں نے مشکل میں ڈال دیا، اداکار نے گاڑی سے باہر نکل کر صورتحال پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو ان کی بے مثال اداکاری اور دلچسپ ڈائیلاگز کی وجہ سے شائقین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اداکار نوازالدین صدیقی گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ’’جوگیرا سارا را را‘‘ کی تشہیر کے لیے ساتھی اداکارہ نیہا شرما کے ہمراہ اندور پہنچے تھے۔

اپنے شہر میں نوازالدین صدیقی کی آمد پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کچھ پرجوش مداحوں نے ان کی کار کو سڑک پر ہی گھیر لیا۔

اس دورے کے دوران کچھ شائقین نے اداکار کی گاڑی کے گرد سڑک پر ہی گھیرا ڈال دیا۔ اداکار کو دیکھتے ہی مداح تصاویر لینے کے لیے ان کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے جس کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

اس منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پرجوش مداحوں کو سمجھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر پاپرازی نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعدازاں اداکار نے خود کھڑکی سے باہر نکل کر مداحوں کو ٹریفک نہ جام کرتے ہوئے گاڑی نکالنے کو کہا۔

واضح رہے کہ اندور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران نوازالدین نے شائقین کی سنیما گھروں سے دوریوں پر بات کی۔ اداکار نے کہا کہ اگر ناظرین سینما سے ناراضگی جاری رکھیں گے تو سینما ختم ہوجائے گا۔

کشن نندی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’جوگیرا سارا را را‘‘ ایک ہندی زبان کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔ اسے غالب اسد بھوپالی نے لکھا ہے اور اسے کرن شروف اور نعیم صدیقی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں نوازالدین صدیقی اور نیہا شرما۔ سنجے مشرا اور مہاکشے چکرورتی اہم کرداروں میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -