تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

نواز الدین صدیقی نے اپنا گھر چھوڑ دیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے گھر سے ممبئی کے ہوٹل شفٹ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  والدہ مہر النساء صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جائیداد پر جھگڑے سے تنگ آکر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

 نواز الدین کے والد سے منسوب ان کے خوابوں کا گھر جس میں 6 بیڈرومز، 2 بڑے ہال اور باغ بانی کے لیے 2 کشادہ لان ہیں، اب ان کی والدہ اور اہلیہ کے جھگڑے کے باعث کسی ڈراؤنے خواب کا منظر پیش کر رہا ہے۔

’نواز الدین صدیقی کے اہلخانہ کھانے اور سونے نہیں دیتے‘

ھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین کے دوست کا کہنا ہے کہ اداکار جائیداد کو لے کر ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر  ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں اور جب ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سُلجھا لیں گے، تب وہ واپس آجائیں گے۔

خیال رہے کہ نواز الدین کی والدہ  نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بہو عالیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

Comments