بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بیٹی کی فرمائش نے نواز الدین صدیقی کے ہوش اُڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی کی فرمائش نے ان کے ہوش اُڑا دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بیٹی شورہ کے ساتھ دبئی میں شاپنگ کرنے گئے تو انہوں نے ایک بیگ خریدنے کی فرمائش کی۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ میں دل میں خوش ہونے لگا کہ بیٹی نے کم خرچہ کروایا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میرے ہوش اس وقت اڑ گئے جب چھوٹے سے بیگ کی قیمت دیکھی تو وہ ڈھائی لاکھ بھارتی روپے (تقریباً پاکستانی 8 لاکھ 40 ہزار) تھی۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ اس چھوٹے سے بیگ کی قیمت دیکھ کر میں دنگ رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھا تھا کہ اتنے چھوٹے بیگ کی قیمت 20 سے 25 ہزار کے لگ بھگ ہوگی بہرحال جیب خالی کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شورہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کی بیٹی ہیں اور جوڑے نے طلاق کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے، ان کا ایک بیٹا یانی صدیقی بھی ہے۔

کام کے محاذ پر نواز الدین صدیقی فلم ’سیکشن 108‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں ارباز خان اور ریجینا کیسینڈرا بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں