ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں ، سمجھوتے کے بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری سے رابطہ کیا ، جس میں پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے کہا خوشی ہے وزیراعظم عمران خان پی آئی اے معاملے پر فرنٹ فٹ پرہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، سمجھوتے کے بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم بغیردباؤ پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، پائلٹس کے لائسنسز سےمتعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، ذمہ دارلیڈرکی طرح صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

یاد رہے چند روز قبل برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے برطانوی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیس فیصد کرونا کیسز کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، برطانوی میڈیا نے حقائق سے ہٹ کر من گھڑت خبریں شائع کیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں