برطانیہ کے بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو دوران الیکشن ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔
ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔
رکن پارلیمنٹ کا فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔
اس سے قبل برطانوی رکن پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اسلاموفوبیا کے خلاف پالیسی دینے میں ناکام رہی، مسلمان برطانیہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔
بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کی پاکستانی نژادبرطانوی رُکن پارلیمنٹ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
برطانوی رکنِ پرلیمنٹ ناز شاہ غزہ کے بچوں کی حالت بیان کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
ایوان میں انہوں نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے مؤثر اقدامات نہ اُٹھانے اور پالیسی ترتیب نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔