جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نازی فوجی کی ڈائری سے محل میں چھپے خزانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا : سابق نازی فوجی کی ڈائری سے خزانے کا انکشاف ہوتے ہی پولینڈ حکومت نے قدیم محل کے نیچلے حصے میں کھدائی شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی فوجیوں کی جانب سے چھپائے گئے خزانے کا انکشاف ہوگیا، جس کی مالیت مبینہ طور پر 5 کھرب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پولینڈ کے مذکورہ محل پر اٹھاویں صدی عیسوی میں ہٹلر کی فوج کا قبضہ تھا، جنہوں نے محل میں سونے سے بھرے 48 کریٹس چھپائے تھے۔

- Advertisement -

سابق فوجی کی ڈائری میں سونے کا وزن 10 ٹن بتایا گیا ہے، جسے چھپانے کےلیے پانچ فرانسیسی فوجیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

پولینڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ کھدائی کے دوران فرانسیسی فوجیوں کی باقیات بھی برآمد ہوجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نازی فوج کے ایس ایس آفیسر کی ڈائری اور ایک نقشے سے خزانے کے مقام کا انکشاف ہوا۔ ڈائری سے گزشتہ سال اس خطے میں ایک اور محل کی جگہ کا انکشاف ہوا تھا جہاں سمجھا جاتا ہے کہ کنویں کے نیچے 28 ٹن خزانہ دفن ہے۔

محل کے علاوہ 11 اور مقامات کا ذکر بھی نازی فوجی نے اپنی ڈائری میں کیا تھا جہاں جنگ کے دوران زیورات اور سونے چاندی کے علاوہ دیگر قیمتی اشیا چھپائی کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں