کراچی : بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔ بھارتی میڈیا پر سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کی پاکستان آمدکےبعد انکی مبینہ گمشدگی پر پیالی میں طوفان اٹھانا چاہا مگر وائے حسرت کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
درگاہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین آصف نظامی نے بھارتی میڈیا کے پراپگینڈے کا پردہ چاک کردیا. کراچی کی ایک روحانی مجلس میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکرکوئی مسلہ نہیں ہوا۔
Asif Nizami contacts Indian Foreign Minister by arynews
انہوں نےکہا کہ نظامی مشن کیلئے دنیابھرامن کاپیغام دینے جاتےہیں۔ روحانی مجلس میں سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء کے مریدوں اورعقیدت مندوں کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی۔
اس سے پہلے سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاء نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ کراچی میں محفوظ ہیں اورکل دہلی واپس پہنچ رہےہیں۔
بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سجادہ نشین اندرون سندھ رشتہ داروں سےملنےچلےگئےتھے۔ بھارتی میڈیا درگاہ نطام الدین اولیاء کےسجادہ نشین آصف نظامی کے بارے میں منفی پروپگینڈا کررہا تھا لیکن اسےاس وقت سخت خفت کاسامناکرنا پڑا جب آصف نظامی کی بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سےفون پر بات ہوئی۔