بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ناظم جوکھیو قتل کیس : ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم جوکھیوقتل کیس کے ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے، ملزمان میں سلیم سالار، دودو خان، محمد سومار، محمد اسحاق اور محمدخان جوکھیو شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیوقتل کیس کے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ، جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت فرار ہو گئے، فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے ناظم جوکھیو کی بیوہ بااثر ملزمان کے سامنے ڈٹ گئیں اور کسی بھی قسم کی مفاہمت کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

بیوہ ناظم جوکھیو نے انکشاف کیا کہ ایم این اے جام عبدالکریم ہم سے ڈیل کرنا چاہتا ہے، وہ اپنے حامیوں کو بھیج کر ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے، آپ لوگ ہمارے بڑوں کو بلا کر ڈیل کی باتیں کرتے ہو مگر میں واضح کردوں کہ ہم ناظم جوکھیو کی لاش کا سودانہیں کریں گے۔

اس سے قبل عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کے عبوری چالان پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس چالان منظور کرلیا تھا۔

وکیل مدعی مظہر جونیجو نے کہا کہ پولیس چالان میں سقم ہے، تفتیشی افسر نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، عبوری چالان میں ضمانت پر رہا5 ملزمان کے نام کا اندراج نہیں کیا گیا۔

مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا ملزمان کو مکمل فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، ملزم زاہد کو بے گناہ قرار دینا تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں