site
stats
پاکستان

کراچی : 56 سالہ قدیم ناظم آباد کا پل گرانے کا کام کل سے شروع ہوگا

کراچی : کراچی والوں کو بہتر سفری سہولیات کےخواب کی تعبیر کیلئے کل سے نئی اذیت جھیلنا ہوگی، نصف صدی قدیم ناظم آباد کے پل کو گرانے کا کام کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن منصوبے کے لئے ناظم آباد بورڈ آفس پل کو گرانے کا عمل کل سے شروع ہو رہا ہے لیکن متبادل روٹ کے واضح اعلان کا کچھ اتاپتہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق پل گرانے کا کام ایک ماہ جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں بورڈ آفس سے عباسی شہید اسپتال جانے والا حصہ زمین بوس کیا جائے گا ، دوسرے مرحلے میں ناظم آباد سے بورڈ آفس جانے والے ٹریک کو منہدم کیاجا ئے گا۔

ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی، نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن جانے والے لاکھوں شہری روزانہ ناظم آباد پل استعمال کرتےہیں، پل کے انہدام کے بعد ٹریفک جام میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

عباسی اسپتال جانے والے مریضوں اور اطراف میں قائم اسکولوں کے طلبہ وطالبات کو سخت مشکلات کاسامنا ہو سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پل کو منہدم کئے جانے سے قبل متبادل راستہ بنایا جائے اس پل کے منہدم کئے جانے کے بعد شہر کی نصف سے زائد آبادی کے شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

خیال رہے کہ ناظم آباد پل کا ایک حصہ چھپن سال پرانا جبکہ نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد جانےوالے حصہ انیس سو چھیانوے میں تعمیر کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top