کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور 9 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی۔ واقعہ لین دین کے تنازعے پر خاندانی رنجش کا شاخسانہ نکلا۔ پولیس کے مطابق راشد مجید کو اس کی سابق بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔ قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ناظم آباد میں اسکول کے باہر باپ بیٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان 5 روز بعد گرفتار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راشد مجید کو اس کی سابقہ بیوی کے بھائیوں نے رقم کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔ ٹیکنکل سپورٹ سے واقعے میں ملوث ملزمان اقبال اور شاہد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں قاتلوں کو سامنے دیکھ کر مقتول راشد کی بہن طیش میں آ گئی۔
سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ
مقتول کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی 9 سالہ امینہ تاحال زیر علاج ہے۔