بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ناظم آباد انڈر پاس کا سائن بورڈ گرنے سے شہری جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں انتظامی غفلت نے ایک اور شہری کی جان لے لی، ناظم آباد انڈر پاس کا سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور ذمہ داریوں سے غفلت برتنے کے باعث شہرِقائد کے ایک اور رہائشی کی جان چلی گئی، ناظم آباد انڈر پاس کا سائن بورڈ گرنے کے سبب چار بچوں کا باپ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا عامر مزدور اور 4 بچوں کا باپ تھا، متوفی شاہ فیصل کالونی تین نمبرکا رہائشی تھا۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ متوفی پانی کے آراو پلانٹس کے پمپس سپلائی کیا کرتا تھا، حادثے کی لپیٹ میں آنے والا دوسرا شخص بھی شدید زخمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناظم آباد انڈر پاس کا سائن بورڈ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کا آدھا جسم کام نہیں کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں