پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ناظم آباد انڈرپاس میں لوٹ مار کرنیوالے ڈاکو کو ٹریفک پولیس، شہریوں نے پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ناظم آباد انڈرپاس میں ٹریفک پولیس اہلکار اور شہریوں نے خاتون سے لوٹ مار کرنے والے مبینہ ڈاکو کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد انڈرپاس میں لوٹ مار کرنے والے ملزم کو ٹریفک پولیس اہلکار اور عوام نے پکڑ لیا۔ ملزم خاتون سے لوٹ مار کے بعد ساتھی سمیت فرار ہورہا تھا

سادہ لباس اہلکار نے واردات ہوتے دیکھی تو شہریوں کی مدد سے ملزم کو قابو کیا۔ مشتعل افراد کی جانب سے ملزم پر شدید تشدد کیا گیا، پولیس نے اسے اسپتال منتقل کردیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی، اہل علاقہ نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوا، مبینہ ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں