اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

‌‌‌لاہور: رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ، سائبر کرائم یونٹ نے شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے روبکار جیل کوٹ لکپھت پہنچتے ہی ایف آئی اے کی ٹیم نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

نذیر چوہان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن بھی جیل کے باہر پہنچے اور نعرے بازی کی ، جنہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں 8 جولائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ان دونوں افراد کو سوشل میڈیا کا ساتھی بتایا گیا ہے ، ایف آئی آر متن کے مطابق نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اورمذہبی عقائد کو نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں ثابت ہوا کہ نذیر چوہان نے جھوٹی افواہ پھیلائی ہے۔

گذشتہ روز لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو یل ڈی اے پلازہ کے قریب سے رفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

بعد ازاں سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی تاہم مچلکے جمع نہ کرانے پر انھیں کیمپ جیل منتقل کردیاگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں